کسانوں کی زمینیں ہڑپنے والوں کیلئے کسان مارچ شرمناک ہے،خرم شیر زمان

بلاول کسانوں کا گلا گھونٹ کر زمینوں پر قبضے کرکے کسان کے حقوق کیلئے نکلے ہیں، رہنما تحریک انصاف

پیر 24 جنوری 2022 22:50

کسانوں کی زمینیں ہڑپنے والوں کیلئے کسان مارچ شرمناک ہے،خرم شیر زمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے بلاول زرداری کے حیدرآباد میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کی زمینیں ہڑپنے والوں کیلئے کسان مارچ شرمناک ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول کسانوں کا گلا گھونٹ کر زمینوں پر قبضے کرکے کسان کے حقوق کیلئے نکلے ہیں، کسانوں کی نظروں میں بلاول کی حیثیت پانی چور کے علاوہ کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان واقف ہیں بلاول نہروں میں کینالوں کے ذریعے اپنی زمینوں کو پانی پہنچاتے ہیں، بلاول کسانوں کی تکلیف کا کبھی مداوا نہیں کرسکتے،کسانوں کی کاشت کی گئی گندم کو چوہوں کو کھلانے اور سڑانے والے بلاول ہیں خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول کے کسان مارچ میں سب وہ ٹریکٹر ہیں جن کے پیسوں میں غبن کیا گیا،انہوں نے کہا کہ کسانوں کی زمینیں ہڑپنے والوں کیلئے کسان مارچ شرمناک ہے،بلاول چیخنے چلانے کے بجائے سندھ سے یوریا کی اسمگلنگ کو روکیں، پنجاب میں یوریا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوئی اور سندھ میں یوریا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، کسان مارچ صرف ایک بچکانہ سیاست سے زیادہ کچھ نہیں ہے، بلاول کو وزیراعظم پر تنقید کیلئے وزیراعظم جتنا قد اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں