بختاور کے بیٹے کی بینظیر کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر وائرل

تصویر میں میر حاکم کسی خاتون کی گود میں بینظیر کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 25 جنوری 2022 05:53

بختاور کے بیٹے کی بینظیر کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25جنوری2022ء) بختاور کے بیٹے کی بینظیر کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر وائرل تصویر میں میر حاکم کسی خاتون کی گود میں بینظیر کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں- تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے نواسے اور بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے میر حاکم کی مرحوم نانی کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بختاور بھٹو نے کچھ دیر قبل مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں میر حاکم کو کمرے میں آویزاں بینظیر بھٹو کے پورٹریٹ کو انہماک سے دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر میں میر حاکم کسی خاتون کی گود میں بینظیر کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ بختاور نے شیئر کی گئی تصویر کے ٹوئٹ میں تاریخ درج کرتے ہوئے بتایا کہ لی گئی تصویر 21 جنوری 2022 کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب زیر نظر تصویر کو بختاور بھٹو کے صاحبزادے میر حاکم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا۔ میر حاکم کی پوسٹ کے کیپشن میں درج تھا کہ ’یہ اُن کی پسندیدہ تصویر ہے۔‘ میرحاکم کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے خاصی پسند کی جا رہی ہے، تصویر کو بختاور کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے بھی پسند کیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں