سندھ ہائی کورٹ،جمشید کالونی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست ، پورشنز پر فوری کام روکنے اور ڈی جی ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم

منگل 25 جنوری 2022 13:30

سندھ ہائی کورٹ،جمشید کالونی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست ، پورشنز پر فوری کام روکنے اور ڈی جی ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے فاطمہ جناح کالونی جمشید کالونی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر پورشنز پر فوری کام روکنے اور ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی پورشنز کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔منگل کوجسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ نے فاطمہ جناح کالونی جمشید کالونی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی حکم پر پورشنز کو سیل کیا گیا۔ سیل ہونے کے باوجود تعمیرات ہو رہی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے بغیر عدالتی حکم ایس بی سی اے والے کچھ کرتے نہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پلاٹ نمبر 675 اور دیگر پر تعمیرات کو فوری روکا جائے۔

(جاری ہے)

غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردیئے۔

عدالت نے فاطمہ جناح کالونی میں پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشن کی سب لیز سے روکنے اور ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی پورشنز کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پورشنز کو پانی، بجلی، گیس فراہم کرنے سے بھی روکتے ہوئے ایس بی سی اے کو 45 روز میں عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں