سندھ ہائی کورٹ ، امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اہل خانہ کی ملاقات سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

منگل 25 جنوری 2022 13:30

سندھ ہائی کورٹ ، امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اہل خانہ کی ملاقات سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اہل خانہ کی ملاقات سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اہل خانہ کی ملاقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کی جانب سے خرم لاکھانی ایڈووکیٹ کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرادیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ہدایت کی کہ کیا اس عدالت کو درخواست کی سماعت کا اختیار ہے اس معاملے پر مطمئن کیا جائے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست کی قابل سماعت ہونے پر دلائل کے لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ درخواست ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے۔ امریکی عدالت نے 2010 میں ڈاکٹر عافیہ کو 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں