غ*ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی و خیریت معلوم کرنے کیلئے عدالت میں درخواست کی سماعت

منگل 25 جنوری 2022 18:20

ؓکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) کووڈ19 کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اموات اور عالمی لاک ڈاؤن اور امریکی جیلوں میں مقید قیدیوں کی اموات کی اطلاعات کے بعد ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی اور خیروعافیت معلوم کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر آئینی پٹیشن نمبرD-2144/2020کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل سید عبدالوحید ایڈوکیٹ کا روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہونے کے باعث ایڈوکیٹ خرم لاکھانی نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا۔یہ آئینی پٹیشن چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس پٹیشن کی آخری سماعت جون 2021 ء میں ہوئی تھی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی وکیل مروہ البیالی کا وہ ایمیل عدالت میں جمع کراد یا تھا جس میں ڈاکٹر عافیہ کا اپنی والدہ کے نام لکھے گئے خط کا بھی ذکر ہے اور جسے وزارت خارجہ کو عدالت میں پیش کرنا تھا۔ آئندہ سماعت اگلے ہفتے یکم فروری بروز منگل کو ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں