wکراچی، ضلع شرقی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا کام جاری

منگل 25 جنوری 2022 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایت پر ضلع شرقی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا کام جاری ہے،ایگزیکٹیو انجینئر ایم اینڈای امتیاز بھٹو کی کاوشوں سے اس وقت ضلع شرقی میں موجود فلائی اوورز کی زیریں گزرگاہیں خوبصورت اور دلکش روشنیوں سے منور بنا دیا گیا ہے، نرسری، کارساز، بلوچ کالونی اور فوزیہ وہاب فلائی اوورز کے بعد حسن اسکوائر فلائی اوور کی زیریں گزرگاہ کو خوبصورت روشنی سے آراستہ کرنے کا کام تکمیلی مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

سپریٹنڈنگ انجینئر بی اینڈآر سلمان میمن اور ایگزیکٹیو انجینئر اقبال ملاح کی زیر نگرانی سڑکوں کی بہتری سمیت، نالوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد کی نگرانی میں ضلع شرقی کے مختلف میدانوں میں موجود ملبے اور مٹی کو صاف کر کے گراؤنڈز کی اصل شکل کو بحال کیا جارہا ہے،ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر فہیم خان نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کی مختلف یونین کمیٹیز میں بلدیاتی امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ضلع شرقی میں موجود فلائی اوورز کے زیریں راستے آنے جانے والوں کو خوبصورت روشنیوں کے ذریعے متاثر کر رہے ہیں انہوں نے فلائی اوورز کے زیریں راستوں کو دلکش روشنیوں سے آراستہ کرنے سمیت دیگر بلدیاتی خدمات کی انجام دہی پر محکمہ ایم اینڈای ودیگر محکمہ جات کی خدمات کو سراہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں