w انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ

منگل 25 جنوری 2022 18:20

Aکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.40روپے سے بڑھ کر176.75روپے اور قیمت فروخت176.60روپے سے بڑھ کر176.80روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید179روپے سے گھٹ کر178.80روپے اور قیمت فروخت179.50روپے سے گھٹ کر179.30روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت201.50روپے سے گھٹ کر201روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید238روپے اور قیمت فروخت241روپے پر بدستور برقرار ہی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں