pملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا300روپے مہنگا ہو گیا

منگل 25 جنوری 2022 18:20

ِکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1838ڈالر پر مستحکم رہا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا300روپے مہنگا ہو گیا1لاکھ12ہزار665روپے کا ہو گیا اسی طرح257روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار582روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں