wکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس سب میچ ونر کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد

منگل 25 جنوری 2022 18:20

ؓکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کیلئے ذاتی اہداف سے زیادہ اہم ٹیم کی جیت ہے، کوشش کریں گے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹرافی جیتے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم میں کم بیک اور جگہ حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کھلاڑی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں پرفارم کریں ، اس لئے پی ایس ایل ان کیلئے اہم ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی سے اچھی کارکردگی دکھاکر کوئٹہ کو جتوانے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کا ارادہ لئے ہی میدان میں اترے گی، ٹیم کی تشکیل پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اس بار گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بہت بیلنسڈ ہے، ڈرافٹ میں اچھے پلیئرز آئے ہیں ،ٹریڈنگ بھی کافی اچھی ہوئی ہے، سکواڈ میں شاہد آفریدی ہیں، سہیل تنویر ہیں، جیسن روئے بھی، جیمز وینس بھی ، یوں گلیڈی ایٹرز میں تجربہ کار اور نوجوان پلیئرز کا اچھا کامبی نیشن ہے، کوشش کریں گے کہ پلیئرز کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں اور ٹورنامنٹ جیتیں۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے کہا کہ شاہد آفریدی کا ہونا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کافی فائدہ مند ہوگا، ان کی بہت خدمات ہیں، کوشش ہوگی کہ شاہد آفریدی کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں، گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے خواہش ظاہر کی کہ شاہد آفریدی اپنے آخری پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر مکمل کریں اور جاتے جاتے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتواتے جائیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کے سارے کھلاڑی میچ ونر ہیں، کسی ایک کو ٹرمپ کارڈ نہیں کہہ سکتے ، سب فارم میں ہیں اہم بات یہ ہے کہ ہمارا جلدی کامبی نیشن بن جائے ، کوشش ہوگی کہ بہترین کامبی نیشن کے ساتھ گراونڈ پر جائیں، ٹیم پلیئرز کے اسٹیٹس بتاتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جیمز فوکنر پاکستان پہنچ چکے ہیں، بین ڈنک بھی کووڈ سے صحتیاب ہو گئے ہیں اور جلد ٹیم جوائن کرلیں گے، بین لاورنس بھی آرہے ہیں، امید ہے لیوک ووڈ اور ہیٹمائر جلدی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم کے مینٹور ویو رچرڈز بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ویو رچڑز کی موجودگی ٹیم کیلئے کافی اہم ہوتی ہے، خاص طور پر ان مواقعوں پر جب ٹیم گری ہوئی ہوتی ہے، ایسے میں ان کی باتیں مورال بلند کرتی ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ایس ایل 7 میں ان کے ذاتی اہداف کیا ہیں تو سرفراز احمد نے کہا کہ ذاتی ٹارگیٹ سے زیادہ اہم ٹیم کے مقاصد کا حصول ہے، کوشش کریں گے کہ ٹیم جیتے اور اس کیلئے وہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کسی کو کم بیک کرنا ہے یا ٹیم میں جگہ بنانی ہے تو اس کیلئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس بہت اہم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے بھی پی ایس ایل اہم ہے ،کوشش کروں گا کہ یہاں بہتر سے بہتر پرفارمنس دوں۔

سرفراز نے کہا کہ کم بیک کا انحصار قسمت پر ہے کہ موقع ملتا ہے ، کہیں نہ کہیں موقع مل جاتا ہے، وہ بھی اس چانس کا ہی انتظار کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ میں یہی ہے کہ اپنی بہتر سے بہتر پرفارمنس دوں، جو کرکٹ مل رہی ہے اس میں پرفارم کروں ، باقی قسمت پر منحصر ہے کہ موقع ملتا ہے کہ نہیں۔سرفراز احمد 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے، دو ہزار سولہ سے دو ہزار انیس تک مستقل پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر ڈیڑھ سال بینچ پر رہے اور اب شائد بینچ بھی ان سے چھین گئی تاہم سرفراز کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ عاجزی سے ہی رہے ہیں اس لئے انہیں ٹیم سے باہر رہ کر بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب کپتان تھے تب بھی ایسے ہی تھے اور جب باہر ہیں تو بھی ایسے ہی ہیں کیوں کہ کرکٹ میں اتار چڑھائو ہوتے ہیں، انسان کو عاجز رہنا چاہئے، جو عزت ملی اس پر وہ اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں۔بطور کپتان فیلڈ میں غصہ کا اظہار کرنے پر ہونیوالی تنقید کر سرفراز نے کہا کہ میچ میں اکثر ایسے موقع ہوتے ہیں کہ مقابلہ ہاتھ سے نکل رہا ہو تو غصہ آتا ہے، لیکن یہ نئی چیز نہیں ان کا ہمیشہ یہی انداز رہا ، لوگوں کو اب محسوس ہورہا لیکن ساتھی پلیئرز کو معلوم ہییہ گراونڈ تک ہی ہوتا ہے اور باہر جاکر سب نارمل ہوجاتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں