کیٹی بندر میں ڈوبنے والے مزید دو ماہی گیروں کی لاشیں تلاش کرلیں گئیں

بدھ 26 جنوری 2022 15:35

کیٹی بندر میں ڈوبنے والے مزید دو ماہی گیروں کی لاشیں تلاش کرلیں گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) کیٹی بندر کے ساحلی سمندر میں لاپتہ مزید دو ماہی گیروں کی لاشیں نکال لیں گئیں۔پاک بحریہ نے کیٹی بندر کے ساحلی سمندر میں لاپتہ 9 ماہی گیروں میں سے دو افراد کی لاشیں تلاش کر لیں ہیں، ملنے والی لاشوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، مزید 7 افراد کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اے سی کیٹی بندر عرفان نظامانی کے مطابق دو ماہی گیروں کی نعشیں اسپتال منتقل کردیں گئیں ہیں۔ ضروری کارروائی اور شناخت کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کیں جائیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں