
ایم کیوایم کا بلدیاتی قانون کیخلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ
کارکنان کو ریڈزون میں جانے سے روکنے پرپولیس اور مظاہرین میں تصادم، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ، بچوں خواتین سمیت متعدد کارکنان زخمی، بغیروارننگ اور مذاکرات طاقت کا استعمال کیا گیا، وفاقی وزیر امین الحق
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 26 جنوری 2022
19:12

(جاری ہے)
تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ایم کیوایم کارکن اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، جس پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے زبردست لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، شیلنگ میں متعدد کارکنان سمیت بچے اور خواتین بھی زخمی ہوگئے۔
ایم کیوایم کے وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ بغیر وارننگ ریلی پر زبردست لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، جس میں بچے اور خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، ایم پی اے صداقت عباسی شدید زخمی ہوئے اور ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امین الحق نے کہا کہ ریلی پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، ہم مذاکرات کرنا چاہتے تھے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، مغرب کی جماعت کھڑی کرنے کا اعلان کیا ، جس کے بعد لاٹھی چارج ہوا اور گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔ مرکزی رہنماء ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ریلی پر بدترین تشدد کیا، آج سے سندھ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، سندھ حکومت کو تشدد کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیراطلاعات ونشریات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کے احتجاج کے خلاف نہیں ہے، جماعت اسلامی ایک مہینے سے احتجاج کررہی ہے، پی ایس ایل شروع ہونے والا ہے، پی ایس ایل کے کئی کھلاڑی وزیراعلیٰ کے اطراف ہوٹلوں میں مقیم ہیں،ایم کیوایم کی ریلی نے میٹروپول سے پریس کلب جانا تھا لیکن اچانک سی ایم ہاؤس کی طرف چل پڑی، صورتحال ایسی بن گئی کہ انتظامیہ کو ایکشن لینا پڑا۔خبردار کیا تھا کہ سکیورٹی ایشوز کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مت جائیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
کراچی سے متعلقہ
کراچی خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا
-
کسی حکومت نے جبری گمشدگیوں پرایکشن نہیں لیا، ہرحکومت کا آئینی خلاف ورزیوں پرافسوسناک رویہ ہوتا تھا
-
یہ مجھے چکری لے گئے تھے، تشدد کر کے میرے ناخن توڑ دیے گئے
-
عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تو کارکنوں کو رد عمل سے وہ خود بھی نہیں روک سکتے، اسد عمر
-
الیکشن کمیشن نومبر میں انتخابات کرانے کیلئے تیار، ضروری اقدامات شروع
-
ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن
-
آج جبری گمشدگی کو خود محسوس کیا، مجھے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے حکم پر گرفتار کیا گیا
-
عمران خان کے مریم نواز سے متعلق نازیبا ریمارکس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے ، وزیر اعظم شہبازشریف
-
رواں ماہ مئی کے دوران روپے کے مقابلے امریکی ڈالرنے بلندیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
-
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو جوابی خط ارسال کردیا
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں صنوبر کے جنگلات میں آگ پر ہنگامی آن لائن اجلاس
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.