افغانستان کے راشد خان اور رحمان اللہ گرباز کراچی پہنچ گئے

راشد خان اور رحمان اللہ افغانستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیریز کے بعد پاکستان پہنچے

بدھ 26 جنوری 2022 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے افغانستان کے راشد خان اور رحمان اللہ گرباز کراچی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

راشد خان اور رحمان اللہ افغانستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیریز کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔دونوں کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے اور راشد خان لاہور قلندرز اور رحمان اللہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔دونوں پلیئرز تین روزہ آئیسولیشن اور کورونا کے 2 منفی ٹیسٹ کے بعد اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں