کراچی میں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر جلد تیار کرلیں گے، عاطف رانا

بدھ 26 جنوری 2022 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ کراچی میں جلد ہی ہائی پرفارمنس سینٹر تیار کرلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے نائب کپتان کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، شاہین آفریدی کپتان ہیں اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ غیرملکی پلیئرز پہنچ گئے، باقی ایک سے دو دن میں آجائیں گے، انٹرنیشنل پلیئرز کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پابند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پی سی بی بہتر سمجھتا ہے۔سی ای او لاہور قلندرز نے کہا کہ کراچی میں جلد ہائی پرفامنس سینٹر تیار کرلیں گے، نوجوانوں کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کا پلیٹ فارم تیارکرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل 7 کل سے شروع ہورہا ہے، ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں