اب ظلم کی انتہا ہوگئی ہے،ہم ظالموں کی اوقات یاد دلائے گے،پیپلز پارٹی نے کراچی کہ عوام کے حقوق پر قبضہ کیا ہوا ہے،فاروق ستار

وزیر اعلی سندھ کو پیغام دوں گا اب ظلم کی انتہا ہوگئی ہے،اب ہم احتجاج نہیں کریں گے۔ بلکہ ظالموں کے ہاتھ روکیں گے، میڈیا سے بات چیت

بدھ 26 جنوری 2022 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنمائوں اور کارکنوں پر وزیراعلی ہائوس کے باہر پولیس تشدد کے واقعہ کی مذمت کرنے آیا ہوں۔اب ظلم کی انتہا ہوگئی ہے۔ہم ظالموں کی اوقات یاد دلائے گے۔

پیپلز پارٹی نے کراچی کہ عوام کے حقوق پر قبضہ کیا ہوا ہے۔یہ بلدیاتی قانون کالا ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہا کہ مہاجروں کہ ساتھ صوبائی حکومت نے جو تشدد کیا اسکی سخت مذمت کرتا ہوں۔صوبائی حکومت نے واضع کردیا کہ بدترین آمریت قائم کردی ہے ۔آج میری ماں بہنوں کہ ساتھ ظلم کیا گیا ہے۔وزیر اعلی ہائوس کیا وائٹ ہاوس اور ایوانوں سے زیادہ مقدس ہے جہاں مظاہرہ نہیں ہوسکتا۔ایم کیوایم پاکستان والوں کاپرامن احتجاج تھا ۔آج ریاستی دہشت گردی کی گئی ہے۔ میں ایم کیو ایم پاکستان کہ ساتھیوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ وہ تنہا نہیں ہیں ۔فاروق ستار نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کو پیغام دوں گا اب ظلم کی انتہا ہوگئی ہے،اب ہم احتجاج نہیں کریں گے۔ بلکہ ظالموں کے ہاتھ روکیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں