کوروناوائرس صورتحال: مزید 12 مریض لقمہ اجل اور 2404 دیگر تشخیص

بدھ 26 جنوری 2022 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 12 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7765 ہو گئی ہے جبکہ 13752 ٹیسٹ کیے گئے تو 2404 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو وزیراعلی ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے مزید 12 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 7765 ہوگئی جو کہ شرح اموات کا 1.5 فیصد ہے۔

سید مراد علی شاہ شاہ نے کہا کہ 7765 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 2404 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 17.5 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 7501448 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 531255 کیسز کی تشخیص ہوئی جن میں 89.7 فیصد یعنی 476473 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 597 مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 47017 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 46510 گھروں میں، 35 آئسولیشن مراکز میں اور 472 مختلف ہسپتالوں میں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 412 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 28 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق کراچی سے 2404 نئے کیسز میں سے 1979 کا پتہ چلا ہے جن میں سے 639 شرقی، 481 جنوبی، 334 وسطی، 193 ملیر، 188 کورنگی اور 144 غربی ہیں۔ حیدرآباد میں 208، شہید بے نظیر آباد 28، تھرپارکر 26، جامشورو 22، ٹنڈو الہیار 19، مٹیاری 17، میرپورخاص 15، لاڑکانہ 13، نوشہروفیروز 12، خیرپور اور سجاول 7-7، سکھر 6، بدین، دادو، شکارپور 4-4، تین اور شکارپور 3-3، جیکب آباد، قمبر، کشمور، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ 1-1 کیسز ہیں۔

ویکسی نیشن: ویکسی نیشن کے اعداد و شمار سے متعلق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 26 جنوری تک 33644218 ویکسین لگائی گئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 164996 ویکسین لگائی گئی ہیں - مجموعی طور پر 33809214 ویکسین لگائی گئی ہیں جو کہ آبادی کا 60.89 فیصد ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں