شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہوکر 26.32 فیصد پر آگئی

جمعرات 27 جنوری 2022 14:17

شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہوکر 26.32 فیصد پر آگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہوکر 26.32 فیصد پر آگئی ، محکمہ صحت حکام نے بتایا گزشتہ روز 2 ہزار 21افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ، اس حوالے سے محکمہ صحت حکام نے بتایا کراچی میں آج کورونا کیسز کی مثبت شرح 26.32 فیصدریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 7679افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2 ہزار 21 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں