آج پاکستان بنانے والوں کی اولادوں پر اپنا حق مانگنے کی پاداش میں ظلم کا نشانہ بنایا گیا،فاروق ستار

سندھ کی حکومت اور پویس متعصب ہے،میں انکے ظلم اور جابرانہ اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں،سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم

جمعرات 27 جنوری 2022 17:29

آج پاکستان بنانے والوں کی اولادوں پر اپنا حق مانگنے کی پاداش میں ظلم کا نشانہ بنایا گیا،فاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کے جاں بحق کارکن محمد اسلم کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان بنانے والوں کی اولادوں پر اپنا حق مانگنے کی پاداش میں ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔سندھ کی حکومت اور پویس متعصب ہے۔

میں انکے ظلم اور جابرانہ اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور وزیر اعلی نے تمام حدود کو پار کیا ۔جو تشدد کل پرامن مظاہرے پر کیا گیا۔ اسکی مذمت کرتا ہوں ۔اہل خانہ جنکے نام ایف آئی آر میں درج کرانا چاہتے ہیں انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ہم جیل بھرو تحریک کے لیے بھی تیار ہیں۔سب سے پہلے میں جیل جائوں گا۔ریڈ زون میں میں سب سے پہلے جائوں گا ۔وزیراعلی ہائوس میں سب سے پہلے جائوں گا ۔سندھ حکومت نے آئین و قانون ہاتھ میں لیا ۔سندھ حکومت سن لے لاوا پک رہا ہے ۔میں اشارہ دے رہا ہوں سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں