پولیس نے ایم کیوایم کے جاں بحق کارکن اسلم کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرلیا
پولیس ایکشن کے وقت اسلم وزیراعلیٰ ہاؤس کے مقام پر نہیں،پولیس ایکشن تقریباً ساڑھے6 بجے شروع ہوا تو اسلم پریس کلب پر موجود تھا، اسلم کی رات8 بج کر 19 منٹ پرلوکیشن راشد منہاس روڈ پر آئی۔ پولیس حکام دعویٰ
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جنوری 2022 19:09
(جاری ہے)
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلم کے پورے دن کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ایک بج کر42 منٹ پر اسلم اپنے گھر میں موجود تھا،5بج کر 10منٹ پر شارع فیصل احتجاج میں پہنچا، پھر اس کی لوکیشن 6بج کر32 منٹ پر کراچی پریس کلب پر موجودگی کی آئی، پریس کلب کے مقام پر اسلم6 بج کر32 منٹ سے لے کر7 بج کر54 منٹ تک موجود رہا۔
جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے تقریباً ساڑھے6 بجے پولیس ایکشن شروع ہوا جبکہ اس وقت اسلم پریس کلب کے مقام پر موجود تھا، بعدازاں رات 8بج کر19 منٹ پر اس کی لوکیشن راشد منہاس روڈ پر آئی جو اسلم کی واپسی بھی ہوسکتی ہے، رات 8 بج کر 42 منٹ پر اس کی لوکیشن فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کے آئی ایچ ڈی کی آئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق اس وقت کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز میں اسلم کو لایا گیا تھا، رات 10بج کر29 منٹ پر اسلم کا انتقال ہوا اور رات10 بج کر33 منٹ پر اس کی موبائل لوکیشن گھر کی آئی جب میت گھر لائی جا چکی تھی۔ اسلم کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے بھی انکار کیا تھا۔یاد رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے گزشتہ روز بلدیاتی قانون کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے وزیراعلیٰ ہاوس جانے کی کوشش کی تو انتظامیہ نے سی ایم ہاؤس جانے والا راستہ بند کردیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ شرکا کو وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب بڑھنے سے روکنے پر ایم کیوایم کارکنوں نے سندھ حکومت کےخلاف نعرے بازی کی۔ تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ایم کیوایم کارکن اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، جس پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے زبردست لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، شیلنگ میں ایک کارکن جاں بحق جبکہ ایم پی اے لیاقت اور متعدد کارکنان سمیت بچے اور خواتین بھی زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت