وزیراعلی سندھ کا دعا منگی کیس کے ملزم کی پولیس حراست سے فرار کا نوٹس

سید مراد علی شاہ نے ایس ایس پی کورٹ پولیس کو معطل کرنے کی بھی ہدایت کردی

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دعا منگی کیس کے ملزم کی پولیس حراست سے فرار کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دعا منگی کیس کے ملزم کی پولیس حراست سے فرار کا نوٹس لے لیا اور آئی جی اورسیکریٹری داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے ایس ایس پی کورٹ پولیس کو معطل کرنیکی بھی ہدایت کردی جبکہ دونوں پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔مراد علی شاہ کو معاملے پر بریفنگ میں بتایا گیا واقعہ کی ایف آئی آردرج کرکے تفتیش کی جارہی ہے اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی تشکیل دے دی ہے۔وزیراعلی سندھ نے پولیس کوہدایت دی کہ ملزم کوگرفتارکرکے رپورٹ دی جائے۔یاد رہے ملزم ذوہیب قریشی کو کل عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، حاضری کے بعدپولیس کیساتھ خریداری کے بہانے ملزم مارکیٹ سے فرارہوا، ملزم کو واپس جیل پہنچانے کی ذمہ داری ہیڈ کانسٹیبل نوید اور کانسٹیبل ظفر کی تھی۔ملزم ذوہیب قریشی کو ایک کیس میں 3 سال کی سزا اور جرمانہ ہوچکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں