کے ٹی بندر حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کا ماہی گیروں کیلیے مالی امداد کا اعلان

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کیٹی بندر میں ڈوبنے والے ماہی گیروں کی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے مالی امداد کا اعلان ایم پی اے علی حسن زرداری کی سفارش پر کیا۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی جانب سے جاں بحق ماہی گیروں کے اہلخانہ کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔22جنوری کو3 کشتیاں طوفانی ہواں کی زد میں آگئی تھیں جس میں 46 ماہی گیر سوار تھے۔ ضلعی انتظامیہ، پاک نیوی اور میری ٹائم سیکیورٹی نے 34ماہی گیروں کو بچایا تھا۔12میں سے 9 لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ ،پاک نیوی اب بھی 3 ماہی گیروں کی تلاش کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں