گورنر سندھ کی سوئی کے نواحی علاقے مٹ میں دھماکے کی مذمت

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈیرہ بگٹی، سوئی کے نواحی علاقے مٹ میں دھماکہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے دھماکہ کے نتیجہ میں شہید ہونے والوں کے لئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حملہ میں ملوث ہونے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں