دوست ملک چین سے کراچی کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

کراچی والے ایک اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے سے مستفید ہونے کیلئے تیار ہو جائیں، جدید بسوں کی جلد کراچی آمد کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 جنوری 2022 00:32

دوست ملک چین سے کراچی کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2022ء) دوست ملک چین سے کراچی کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان، کراچی والے ایک اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے سے مستفید ہونے کیلئے تیار ہو جائیں، جدید بسوں کی جلد کراچی آمد کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق برسوں تک بہتر سفری سہولیات سے محروم رہنے والے کراچی شہر کے حوالے سے ایک ماہ کے دوران دوسری اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے جدید بسیں چلائی جائیں گی، چین میں ان بسوں کی تیاری اور ٹیسٹنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کیلئے 250 بسیں تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بسوں کی پہلی کھیپ کی تیاری اور ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی، یہ بسیں جلد پاکستان پہنچا دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا تھا کہ شہر قائد میں سفری سہولتوں کے حوالے سے عوام کو درپیش مسئلہ بھی جلد ہوجا ئیگا، بہت جلد سندھ حکومت کی جانب سے شہر کراچی کو 250بسوں کا تحفہ دیا جائیگا۔ یہاں واضح رہے کہ کراچی شہر کے پہلے جدید ماس ٹرانزٹ منصونہ کا گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے افتتاح کیا تھا۔ گرین لائن منصوبے مکمل طور پر آپریشنل کیا جا چکا، منصوبے کے تحت چلنے والی بسوں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کراچی کے شہری سفر کرتے ہیں۔ جبکہ سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد کے بعد شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے برسوں پرانے مسائل میں کسی حد تک کمی آئے گی۔                 

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں