سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ سندھ پولیس میں گریڈ 17 میں ڈی ایس پی کے طور بھرتی کا معاملہ،منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری

پیر 16 مئی 2022 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ سندھ پولیس میں گریڈ 17 میں ڈی ایس پی کے طور بھرتی کا معاملہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد کامیاب ڈی ایس پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی ایس پی کے طور 35 کامیاب ہونے والے امیدواروں کو حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام 35 کامیاب ڈی ایس پیز کو فوری طور آئی جی سندھ پولیس کے دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے گزشتہ سال یہ امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔آئی جی سندھ پولیس کامیاب ڈی ایس پیز کی ٹریننگ اور اٹیچمنٹ سے متعلق مزید ہدایت جاری کریں گے۔کامیاب قرار دیے جانے والے ڈی ایس پیز میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی پہلی ڈی ایس پی منیشا کا نام بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں