کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے زائد ریکارڈ

پیر 16 مئی 2022 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) شہرقائد میں پیرکو درجہ حرارت 41.7 ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب غیرمعمولی گرمی محسوس نہیں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک روزہ متوازن درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کے بعد پیرکو کراچی کا پارہ پھر بڑھ گیا، دن بھر موسم گرم رہا جبکہ دوپہر کے وقت بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں بھی چلیں، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کاتناسب 26 فیصد ریکارڈ ہونے کے سبب گرمی کی شدت غیرمعمولی طور پر محسوس نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج(منگل)بھی شہر کا مطلع گرم تر رہنے کی توقع ہے، جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38سی40ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، 18 مئی سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو شدید ہونے کی توقع ہے۔سندھ کے شہر دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، نواب شاہ، شکارپور، قمبرشہدادکوٹ اور گھوٹکی میں دن کے وقت پارہ 48سی50ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور تھرپاکر کے اضلاع میں درجہ حرارت 44سی46ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ٹھٹھ اوربدین میں پارہ 40تا 42ڈگری ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں