ماں اٹھو، مما جلدی اٹھو، کھارادر دھماکے میں بیٹا جاں بحق ماں کو پکارتا رہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 16 مئی 2022 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) کراچی کے علاقے کھارادر دھماکے میں ماں کے جاں بحق ہونے پربچہ ماں کوپکارتا رہا۔کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے مقام پر جاں بحق ہونے والی خاتون کو بیٹا پکارتا رہا۔بیٹا زمین پر زخمی پڑی ماں کو پکارتا رہا کہ ماں اٹھو، مما جلدی اٹھو نا، ماں کے نہ اٹھنے پر بچہ بلک بلک کرروتا رہا۔بچے کی ماں کو پکارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں