کراچی دھماکے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 17 مئی 2022 12:48

کراچی دھماکے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) کراچی دھماکے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میںکہاگیاہے کہ یہ ایوان کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایوان دھماکے میں جانبحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔دہشتگرد ملک کے امن کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ملک دشمن قوتوںکو ملک کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں