ہم جلسے نہیں جہاد کررہےہیں،جہاد نہیں کریں گے تو باطل قوتیں دوبارہ آجائیں گی:مصطفیٰ کمال

عمران خان نے کہا کراچی کیلئےکچھ نہیں کرسکا، دوبارہ موقع دیں، کراچی والوں کومشین سمجھ رکھا ہے کہ سب کچھ ڈیلیٹ کردیں،سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کی گفتگو

Umar Nawaz عمر نواز منگل 17 مئی 2022 12:55

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 مئی 2022ء ) سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم جلسے نہیں جہاد کررہےہیں،جہاد نہیں کریں گے تو باطل قوتیں دوبارہ آجائیں گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہزاروں وزارتیں انسانی جان کیلئےقربان ہیں، ظلم کے دورمیں غلط کوغلط بولنا بڑی کامیابی ہے۔

سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کراچی کیلئےکچھ نہیں کرسکا، دوبارہ موقع دیں، کراچی والوں کومشین سمجھ رکھا ہے کہ سب کچھ ڈیلیٹ کردیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکراچی کےعوام کیلئے کئی وعدے کیےلیکن ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا۔ان کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ عمران خان کیلئےامتحان تھا، وزارت کے بعد پتہ چلاعمران خان جہانگیرترین،علیم خان سے مخلص نہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ عمران خان جرائم کے شواہد منظرعام پر آنے سے خوفزدہ ہیں، وہ اپنے جرائم چھپانے کیلئے عوام کو ڈھال بنا رہے ہیں، کراچی والوں کو تعصب سے نکلنا ہوگا، عوام کے کام کرنے والا ہی اپنا ہے۔ انہوں نے لانڈھی میں دعوت افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے شہر والوں کو مسیحا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، کراچی والوں کو اپنے مینڈیٹ کی طاقت پہچاننی چاہیے۔

کراچی والوں کو رنگ، نسل اور زبان کے تعصب سے نکلنا ہوگا، جو عوام کی خدمت کرے گا وہی ہمارا اپنا ہے جو عوام سے مینڈیٹ لے کر کام نہیں کرتے عوام کو چاہیے انہیں مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جرائم کے شواہد منظرعام پر آنے سے خوفزدہ ہیں، وہ اپنے جرائم چھپانے کیلئے عوام کو ڈھال بنا رہے ہیں۔ عوام کے پاس پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں