شازیہ مری کا کراچی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشتگردی کے واقعات سے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ، وفاقی وزیر

منگل 17 مئی 2022 13:13

شازیہ مری کا کراچی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کراچی کے علاقے کھارادر میں بم دھماکے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کھارادرمیں بم دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے اور بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی افراد کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اوردہشتگرد اپنے عزائم میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے مزیدکہا کہ پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اوردھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کیلئے دعاگو ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں