کراچی دھماکے میں کمسن بچہ جاں بحق ماں کو آوازیں دیتا رہا، دردناک ویڈیو وائرل

منگل 17 مئی 2022 15:28

کراچی دھماکے میں کمسن بچہ جاں بحق ماں کو آوازیں دیتا رہا، دردناک ویڈیو وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) کراچی کے علاقے کھارادر دھماکے کے بعد فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے جس میں بیٹا دھماکے میں جاں بحق ہونے والی ماں کو پکار رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ مما اٹھو جلدی اٹھو نا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر کراچی دھماکے کے بعد ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھارادر کپڑا مارکیٹ میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون ثنیہ کا نوعمر بیٹا سڑک پر گری ہوئی اپنی ماں کو دیکھ کر چیخ چیخ اٹھتا رہا کہ مما اٹھو پلیز جلدی اٹھو اس موقع پر وہاں موجود افراد اللہ اکبر بلند کرتے ہوئے سنائی دیئے جبکہ کئی افراد یہ دلخراش منظر کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اور انھوں نے بچے کو دلاسہ دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں