کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، بلاول

پولیس اور دیگر ادارے مل کر مجرموں کو بہت جلد از جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی

منگل 17 مئی 2022 16:53

کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، بلاول
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے، پولیس اور دیگر ادارے مل کر مجرموں کو بہت جلد از جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کسی بھی نام اور شکل میں ہو، انسانیت کی دشمن ہے، شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔پی پی پی چیئرمین نے دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں