شہر کو یرغمال ہونے نہیں ہونے دوں گا، پولیس سے ٹھوس نتیجہ چاہیے ، وزیر اعلی سندھ برہم

یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگرد متحرک ہو رہے ہیں،مراد علی شاہ کا اجلاس سے خطاب

منگل 17 مئی 2022 16:53

شہر کو یرغمال ہونے نہیں ہونے دوں گا، پولیس سے ٹھوس نتیجہ چاہیے ، وزیر اعلی سندھ برہم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کھارادر واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد متحرک ہو رہے ہیں، پولیس کیا کر رہی ہے، مجھے ٹھوس نتیجہ چاہیئے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بولٹن مارکیٹ دھماکے کا سن کر دورہ دبئی مختصر کیا اور واپس آتے ہی امن امان پر اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، غلام نبی میمن، جاوید اوڈھو اور عمران یعقوب شریک تھے۔ وزیر اعلی سندھ نے واقعے پر تفصیلی بریفنگ لی۔وزیر اعلی سندھ نے پولیس کو ہدایت دی کہ اپنے کام میں بھرپور توجہ دیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے ہر صورت یہ دہشت گرد گرفتار چاہیئے۔ یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگرد متحرک ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس اور انٹیلیجنس کے ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کم تیز کریں۔

میں شہر اور شہریوں کو کسی صورت یرغمال ہونے نہیں ہونے دوں گا۔ اس شہر کے امن کی ہم سب نے قیمت ادا کی ہے۔ مجھے ہر صورت اس گروہ کے کارندے سلاخوں کے پیچھے چاہییں۔وزیر اعلی سندھ اجلاس کے دوران پولیس پر سخت برہم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کیا کر رہی ہے، مجھے ٹھوس نتیجہ چاہیئے۔ اگر آپ پر فارم نہیں کر سکے تو میں ایکشن لوں گا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد پھر سے متحرک ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں، ہمیں ہر صورت میں اس دہشت گرد گروہ کے کارندے سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے وزیر اعلی کو بریفنگ دی، جس میں وزیر اعلی کی طلبی پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ دھماکا کرنے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو تھوڑا وقت دیں، ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں، صدر اور یونیورسٹی واقعے سے متعلق اہم شواہد مل چکے ہیں، ابھی میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیے جا سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میمن مسجد کے قریب دھماکا ہوا، جس میں خاتون جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 3 اہل کار شامل ہیں، یہ دھماکا اقبال کلاتھ مارکیٹ میں ہوا، پولیس موبائل، رکشہ اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، رپورٹ کے مطابق آئی ای ڈی ڈیوائس بم موٹر سائیکل سیٹ کے نیچے فریم میں نصب تھا، بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے آپریٹ کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں