سندھ حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اہم قانون سازی کر رہی ہے، وزیراعلی سندھ

فش ہاربر اتھارٹی کو ہم اپ گریڈ کر رہے ہیں، اس قسم کے منصوبوں کیلئے بہترین سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،یورپین یونین کے وفد سے گفتگو

منگل 17 مئی 2022 17:25

سندھ حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اہم قانون سازی کر رہی ہے، وزیراعلی سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اہم قانون سازی کر رہی ہے۔منگل کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے یورپین یونین کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں مسٹر تھومس ڈائلر،مس ڈلارڈ ٹیلان ،پولیٹیکل آفیسر، مسٹر ایرک ہانی املواور حسین افتخار ٹریڈ ایڈوائیزر شامل تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک Talent partnership program شروع کرنے کا پروگرام ہے، اس پروگروم کے تحت گرو پ ممالک میں غیر قانونی migration رک سکی گی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فش ہاربر اتھارٹی کو ہم اپ گریڈ کر رہے ہیں، اس قسم کے منصوبوں کیلئے بہترین سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، جی ایس پی پلس سے پاکستان کی تجارت کو بہت فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اہم قانون سازی اور اقدامات کر رہی ہے، ہم جی ایس پی پلس کیلئے اپنی پروڈکشن سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ ایس پی پلس کیلئے پاکستان کو خصوصی طور پر اپنی مصنوعات کے معیار بہترین کرنا ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ کے معاون خاص قاسم نوید، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، اسپیشل سیکریٹری رحیم شیخ شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں