سی ٹی ڈی کی کارروائی، صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا

حساس اداروں کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 18 مئی 2022 07:26

سی ٹی ڈی کی کارروائی، صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18مئی 2022ء ) سی ٹی ڈی کی کارروائی، صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا، حساس اداروں کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے- تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔

حساس اداروں کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اللّٰہ ڈنو اور نواب کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے بیگ میں دھماکا خیز مواد تھا، اس لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر اور کھارادر میں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے تھے۔ کراچی بم دھماکے، ایئر پورٹ پر سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے خودکش سمیت تینوں بم دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے صدر اور کھارادر کی بولٹن مارکیٹ دھماکوں میں تین دہشتگرد گروہوں نے ایک دوسرے کی معاونت کی، رپورٹ کے مطابق متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے مبینہ طور پر علاقے کی ریکی کا کام لیا گیا۔                                                           

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں