نیا حملہ کہ میں مکافات عمل کا شکار ہوگیا،عامر لیاقت کا نیا ویڈیو پیغام

میرا کیرئر ختم کا راگ الاپنے والے پھر کس طرح اسے مکافاتِ عمل سے تشبیہ دیں گے اگر یہ آزمائش نکلی اور واپسی ہنگامہ خیز ہوئی؟چراغ ابھی بجھا نہیں بس منظر پر نظر نہیں آئے گا ، ڈاکٹر عامر لیاقت

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 19 مئی 2022 09:15

نیا حملہ کہ میں مکافات عمل کا شکار ہوگیا،عامر لیاقت کا نیا ویڈیو پیغام
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2022ء) نیا حملہ کہ میں مکافات عمل کا شکار ہوگیا،عامر لیاقت کا نیا ویڈیو پیغام، میرا کیرئر ختم کا راگ الاپنے والے پھر کس طرح اسے مکافاتِ عمل سے تشبیہ دیں گے اگر یہ آزمائش نکلی اور واپسی ہنگامہ خیز ہوئی؟چراغ ابھی بجھا نہیں بس منظر پر نظر نہیں آئے گا ، ڈاکٹر عامر لیاقت نے نیا ویڈیو پیغام جاری کر دیا- تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں مکافات عمل کا شکار نہیں ہوا- انہوں نے کہا کہ مکافات عمل اور آزمائش میں فرق ہوتا ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنی بات کو درست ثابت کرنے کیلئے بہت سارے دلائل بھی دیے انہوں نے ایک جج اور ملزم کی مثال دی کہ اگر کوئی جج کسی ملزم کو سزا سناتا اور وہ ملزم راہ راست پر آکرعدالت میں دہائیاں دیتا ہے کہ میرے ساتھ غلط ہوا اور اگر جج صاحب بیمار ہو جائیں تو کہا یہ مکافات عمل ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس ضمن بہت سارے دلائل بھی پیش کیے-
 انہوں نے مزید کہا کہ اب مجھ پر نیا حملہ کہ میں مکافات عمل کا شکار ہوگیا ہوں کیا پیش کیے جانے والے دلائل درست یا ہر بات پر تبصرے کی جہالت کا پیش خیمہ ہیں!! میرا کرئیر ختم کا راگ الاپنے والے پھر کس طرح اسے مکافاتِ عمل سے تشبیہ دیں گے اگر یہ آزمائش نکلی اور واپسی ہنگامہ خیز دیکھیے اور پھر سوچ سمجھ کر بولیے چراغ ابھی بجھا نہیں بس منظر پر نظر نہیں آئے گا تب تک جب تک رب کی رضا پر راضی رہوں!! اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ایم این اے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں، اپنے ایک بیان میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان کے ایک تھا ٹائیگر کی طرح روپوش ہو جاؤں گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حج کے وقت جب میں نکلوں گا تو پھر اس کے بعد میں واپس پاکستان نہیں آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں اسمبلی کا ممبر ہو تب تک اسمبلی اجلاس میں آیا کروگا لیکن میں کہاں جا رہا ہو ، یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا،اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ جلد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ دوں گا۔

عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی اپنے بچوں کے نام جاری ایک پیغام جاری کیا، اس پیغام میں بھی انہوں نے پاکستان چھوڑنے کی بات کی تھی۔ اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے بچوں تم اب بڑے ہو چکے، دعا لمز جیسے ادارے سے علم حاصل کر کے اعلٰی مقام حاصل کرے گی، جبکہ احمد ایک عظیم انجینئر بنے گا۔

تمارا والد معصوم ہے، لیکن تم دونوں نے نہ کبھی پہلے اس بات پر یقین کیا، نہ آئندہ کرو گے، اور اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ مقروض ہیں، ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، جلد وہ یہ قرض اتار کے پاکستان چھوڑ دیں گے۔ اپنی پہلی اہلیہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کی والدہ کو طلاق نہیں دی، وہ اب بھی میری اہلیہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں