امپورٹڈ حکومت جاتے جاتے ملکی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے،حلیم عادل شیخ

افسران سے غیرقانونی کام لینے کے لئے نوازا جارہا ہے،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

جمعرات 19 مئی 2022 21:14

امپورٹڈ حکومت جاتے جاتے ملکی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جاتے جاتے ملکی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے افسران سے غیرقانونی کام لینے کے لئے نوازا جارہا ہے کرائم منسٹر تفتیشی اداروں میں مداخلت کر رہے ہیں سپریم کورٹ کا اس معاملے پر سوموٹو نوٹس خوش آئند ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کی شرکت انقلاب کی شروعات ہے پاکستان کی عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے وکلا سمیت ہرمکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد امپورٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم دے چکے ہیں۔

کرائم منسٹر قوم سے معافی مانگیں اور اپنی شکست تعلیم کر کے فوری الیکشن کروائیں پاکستان کے موجودہ حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

امپورٹڈ حکومت ایک سازش کے تحت ملک کا دیوالیہ نکالنے کے لئے آئی ہے امپورٹڈ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہونے جارہی ہیعمران خان کی سربراہی میں ملک ترقی کرے گا۔حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو امریکہ میں طبعی معائنے جانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ امریکہ علاج کے لئے جارہے ہیں لیکن سندھ کے عوام کا کیا بنیں گا، کیا آپ لوگوں نے 14 سالوں میں کوئی اچھا اسپتال نہیں بنایا جہاں آپ لوگوں جیسوں کا علاج ہوسکے۔

سندھ میں صحت کی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں آپ لوگوں کے دعوے ادھورے ہیں تھر میں بچے مر رہے ہیں لاڑکانہ میں ایڈز پھیل رہا ہے آپ لوگوں نیاسپتالیں کرپشن کرنے کے لئے این جی اوز کے حوالے کر رکھی ہیں سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں سرکاری اسپتالوں میں لاشیں اٹھانے کے لئے ایمبولنس تک درکا نہیں آپ پھر بھی علاج کے لئے امریکہ جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں