وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی شپ یارڈ میں ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر لانچ کر دیا

ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آقار، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور دیگر اہم شخصیات کی تقریب میں شرکت

جمعہ 20 مئی 2022 16:08

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی شپ یارڈ میں ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر لانچ کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی شپ یارڈ میں ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر لانچ کر دیا۔اس سلسلے میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آقار، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جہاز ترکی کے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے۔وزارت دفاعی پیداوار اور ترکی کے معاہدے کے تحت دو کارویٹس جہازوں کی تعمیر کی گئی ہے، دو کارویٹس جہازوں کی تعمیر پاکستان اور دو کی تعمیر ترکی میں کی جا رہی ہے۔ اس طرز کے پہلے بحری جہاز کی لانچنگ گزشتہ سال اگست میں ترکی میں ہوئی تھی۔دیگر دو جہاز تکمیل کے مراحل میں ہیں اور یہ جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ نے تیسرے ملجم کلاس کارویٹ جہاز پی این ایس بدر کا ماڈل وزیراعظم کو پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں