ملزم نواز کی ضمانت کی درخواست واپس لیے جانے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 20 مئی 2022 16:08

ملزم نواز کی ضمانت کی درخواست واپس لیے جانے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سپریم کورٹ رجسٹری میں شہری پرحملہ اور زخمی کرنے کرنے والے ملزم نواز کی ضمانت کی درخواست واپس لیے جانے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہری پرحملہ اور زخمی کرنے کرنے والے ملزم نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کی ہائی کورٹ نے ضمانت مسترد کی آپ چار ماہ غائب تھے۔ آپ کا کیس ضمانت قبل از گرفتاری کا نہیں بنتا۔عدالت کی آبزرویشن پر وکیل نے ضمانت کی درخواست واپس لے لی جس کے بعد پولیس نے عدالت سے نکلتے ہی ملزم نواز کو گرفتارکرلیا۔ملزم نے حیدرآباد میں ایڈوکیٹ کے بھائی صدیق کو زخمی کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں