سندھ حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذکردی

امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرصوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی،صوبے بھر میں کسی بھی قسم کی ریلیاں نکلانے، اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائد ہوگی جب کہ خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او کارروائی کرسکے گا

Umar Nawaz عمر نواز منگل 24 مئی 2022 13:04

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 مئی 2022ء ) سندھ حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرصوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ صوبے بھر میں کسی بھی قسم کی ریلیاں نکلانے، اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائد ہوگی جب کہ خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او کارروائی کرسکے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ریاست مخالف عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں لہٰذا صوبے بھر میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشارت کے بعد کیا گیا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہجوم والی جگہ پر افراتفری پیدا کر کے امن خراب کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔یہ عزت سے اقتدار میں آئے اور نہ ہی گئے۔گذشتہ تین سال سے ہماری حکومت تو نہیں تھی۔کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ سے لیس ہو کر مارچ میں شرکت کریں۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے معشیت کا بیڑہ غرق کر دیا۔

عمران خان انا پرست آدمی ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ میں اقتدار میں نہیں رہا تو افراتفری پیدا کروں۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کے پیشِ نظر 28 سے 30 مئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچستان میں 28مئی سے 30 مئی کے دوران بلدیاتی انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ،ہڑتال ،نعرے بازی ،ہتھیار لے چلنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں پرکالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں