کراچی ، مسافروں میں منکی پاکس کو روکنے کیلئے اسکریننگ کا آغازکردیاگیا

منگل 24 مئی 2022 16:35

کراچی ، مسافروں میں منکی پاکس کو روکنے کیلئے اسکریننگ کا آغازکردیاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) شہرقائد میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں منکی پاکس کی ممکنہ موجودگی کے لئے اسکریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔یورپ اور امریکہ سمیت منکی پاکس کی موجودگی کے حامل ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکرینگ جاری ہے، جس کے لیئے کراچی ایئر پورٹ پر بھی کورونا وبا کی طرز پر خصوصی کاونٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کاونٹرز پر تھرمل گن کے ذریعے مسافروں میں تیز بخار کی موجودگی چیک کی جا رہی ہے۔ عملہ پی پی ایز کٹ اور ماسک سمیت حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسکریننگ میں مصروف ہے۔ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق ممکنہ مریضوں کو ائرپورٹ کی حدود میں وفاقی ہیلتھ اسٹبلشمنٹ کے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ گزشتہ رات سے اب تک کسی مسافر میں منکی پاکس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ہے۔ 16 بیڈز پر مشتمل اسپتال میں منکی پاکس کے علاج و معالجے کے لئے تمام انتظامات موجود ہیں۔ صوبائی محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سرکاری اسپتال منتقلی کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں