ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ منگا ڈیم میں بھی پانی کی کمی ہے۔ بلال سلیم قادری

منگل 24 مئی 2022 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) سربراہ سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری نے ملک بھر میں پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں آرہی ہیں کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے۔صرف 2 دن کا پانی ذخیرہ بچا ہے۔ اس کے علاوہ اندرون سندھ تھر اور چولستان میں صورت حال انتہائی خطرناک ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اور اپوزیشن سیاست چھوڑ کر انسانیت کا خیال کرے۔

ان علاقوں کے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ خاص طور پر صحرائے چولستان اور تھر میں خشک سالی کے خاتمے کے لئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پانی کھانااور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء فوری طور پر قحط زدہ علاقوں میں پہنچائی جائیں۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کو بہت احتیاط سے استعمال کریں۔ پانی خدا کی نعمت ہے اسے ضائع ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں