کے ایم سی ریٹائرڈ ایمپلائز کی تادم مرگ بھوک ہڑتال ایڈمنسٹریٹر کراچی کی یقین دہانی کے بعد ختم کر دی گئی ہے، ڈاکٹر سعید اختر

منگل 24 مئی 2022 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) کے ایم سی ریٹائرڈ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے کنوینئرڈاکٹر سعید اختر نے اپنے بیان میںبھوک ہڑتال میں شامل ریٹائرڈ ملازمین ، مختلف مزدور یونینز و خصوصی طور پر کے ایم سی میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس میں شامل عہدیداران و ذمہ داران کا بالخصوص شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لئے جدوجہد عنقریب کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

اس موقع پر انہوں نے دوسری مزدور تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیاجو ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تشریف لائے ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مثبت یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال ختم کی گئی ہے اور ان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی اعلان کردہ یقین دہانیوں کے مطابق ریٹائرڈ ملازم کے بنیادی انسانی حقوق کے حل کے لئے اپنا کردار اداکریں اور سندھ ہائی کورٹ میں جس بیل آئوٹ پیکج کے لئے سندھ حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی اس پر جلد سے جلد وزیر ااعلیٰ سندھ سے منظوری دلوا کر ریٹائرڈ ملازمین کی دعائیں لیں۔

(جاری ہے)

آخر میں کنوینئر ڈاکٹر سعید اختر نے ریٹائرڈ ملازمین ، سماجی و سیاسی تنظیموں ، وکلاء برادری کی تنظیم، صحافی برادری اور انسانی حقوق و فلاحی تنظیموں سے یہ اپیل کی ہے کہ اس انسانی حقوق کے المیئے کے حل کے لئے وہ ہماراہر ممکن ساتھ دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں