شیل ہیلکس ایس یو وی مقابلہ ختم ہو گیا‘پشاور کے انعام قربان اور کراچی کے شفیع اللہ نے گاڑیاں جیت لیں

کسٹمر سروس اور صارفین کے اعتماد کی قدر کرتے ہیں‘مستقبل میں بھی کمپنی بہترین مقابلوں کے لیے پیشکش جاری رکھے گا. جنرل منیجرزبیرشیخ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2022 12:15

شیل ہیلکس ایس یو وی مقابلہ ختم ہو گیا‘پشاور کے انعام قربان اور کراچی کے شفیع اللہ نے گاڑیاں جیت لیں
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مئی ۔2022 ) شیل ہیلکس ایس یو وی مقابلہ ختم ہو گیا ہے جو کہ انعام قربان علی اور شفیع اللہ شیخ جیت لیا ہے انہوں نے شیل ہیلکس مقابلے میں حصہ لے کر ایس یو وی جیتیں. یہ اعلان شیل ہاﺅس میں حال ہی میں منعقدہ اختتامی تقریب میں کیا گیا کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر احد رضا میر نے برانڈ کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا اور جیتنے والوں کو مبارکباد دی ایس یو وی کے علاوہ بہت سے دلچسپ انعامات، جیسے بلوٹوتھ اسپیکر اور الائے رِمز، بھی دوسرے فاتحین میں تقسیم کیے گئے.

(جاری ہے)

پشاور کے انعام قربان علی نے بتایا کہ وہ اس وقت اپنی بڑی جیت پر حیران ہیں شیل ہیلکس نے ہمیشہ میری کار کو ایک نئی مشین کی طرح چلایا ہے میں اس زبردست موقع کے لیے شیل کا بے حد مشکور ہوں. کراچی سے تعلق رکھنے والے شفیع اللہ شیخ نے کہا کہ شیل پاکستان نے میرا خواب پورا کر دیا ہے میرا خاندان والے میری ایس یو وی گھر گھر لانے کا انتظار خوشی سے کر رہے ہیں میں شیل ہیلکس کا باقاعدہ صارف رہا ہوں جس نے ہمیشہ میری ڈرائیو میں زبردست قدر اور معیار کا اضافہ کیا ہے میں دوسروں سے درخواست کروں گا کہ وہ اسے آزمائیں جس کے بعد میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ بھی فین ہوں جائیں گے.

شیل انٹرنیشنل کے پاکستان میں جنرل منیجرزبیرشیخ نے کہا کہ ہمارے صارفین ہمارے لیے اہم ہیں ہمیں اس حقیقت پر فخر ہے کہ ہم اپنے گاہک کی توقعات پر پورا اترتے ہیں اور ان کے لیے دلچسپ پروموشنز پیش کرتے ہیں جیسا کہ یہ مقابلہ انہوں نے کہا کہ میں انعام قربان علی اور شفیع اللہ شیخ کے لیے ایس یو وی جیتنے پر واقعی خوش ہوں اور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں.

انہوں نے بتایا کہ حالیہ مقابلہ ایک پروموشنل مہم کے طور پر چلایا گیا جس کا مقصد صارفین کے لیے ایک دلچسپ پیشکش تھا خاص طور پر شیل ہیلکس کے صارفین مثالی طور پر وہ صارفین جو عام طور پر شیل ریٹیل اسٹیشنز اور ہائی اسٹریٹ شاپس سے خریدتے ہیں اور HX-6 HX-7 اور الٹرا کے کو ترجیح دیتے ہیں یہ صارفین کے لیے کچھ اضافی کرنے کا ایک طریقہ تھا کیونکہ شیل کو کسٹمر سروس اور صارفین کی خداتمادی کی قدر کرنے میں فخر محسوس ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ شیل بہترین پیشکش کرنے کی خواہش رکھتا ہے لہذا مستقبل میں مزید دلچسپ پیشکشوں کے لیے تیار رہیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں