کراچی میں 5 اسٹار ہوٹل کی چھت کا حصہ گر گیا

2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 مئی 2022 23:53

کراچی میں 5 اسٹار ہوٹل کی چھت کا حصہ گر گیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2022ء) کراچی میں 5 اسٹار ہوٹل کی چھت کا حصہ گر گیا، 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کی رات کو تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی ڈی سی کے علاقے میں واقع 5 اسٹار پی سی ہوٹل کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چھت گرنے کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ حادثے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل کے تمام دروازے سیل کر دیے، جبکہ امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں