غلام حکومت نے اپنے آقائوں کے حکم پر عمل درآمد کرنا شروع کر دیا ہے،حلیم عادل شیخ

عمران خان روس سے سستا پٹرول خریدنا چاہ رہے تھے اسے خریدنے نہیں دیا گیا ،اپوزیشن لیڈر سندھ

جمعہ 27 مئی 2022 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ بالآخر غلام حکومت نے اپنے آقائوں کے حکم پر عمل درآمد کرنا شروع کر دیا ہے ،پٹرول ڈیزل کی قیمت تیس روپے بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے عوام پر مہنگائی کا یہ بم اپنے آقاہوں کے حکم پر گرایا گیا ہے اس سے قبل ہماری حکومت نے ڈکٹیشن نہ لیتے ہوئے پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھی اورعوام کو مکمل رلیف دیا تھا امپورٹڈ حکومت امریکہ اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کرنے کے لئے کھل کر سامنے آچکی ہے بھارت میں آج پئٹرول 25روپے سستا کیا گیا ہے پاکستان میں 30 روپے بڑھا دیا گیا ہے عمران خان روس سے سستا پٹرول خریدنا چاہ رہے تھے اسے خریدنے نہیں دیا گیا آج بھارت نے روس سے سستا پئٹرول خرید کر عوام کو رلیف دیا ہے ثابت ہوگیا امپوڑٹڈ حکومت ایک سازش کے تحت عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

آٹا و دیگر اشیا مہنگی ہوچکی ہیں اب بجلی کا بم بھی عوام پر گرانے والے ہیں عوام ان کے اصل چہرے پہچانے مہنگائی مارچ نکالنے والے آج کہاں گم ہیں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور ان کے اتحادی اس مہنگائی کے طوفان کے ذمہ دار ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں