وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وطن واپسی پر امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس

جمعہ 27 مئی 2022 22:50

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وطن واپسی پر امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے سات روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچتے ہی صوبے میں امن و امان سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کیا جس میں آئی جی پولیس، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ جاوید اوڈھو و دیگر شریک تھے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر حکام سے بریفنگ لی اور پولیس پیٹرولنگ بڑھانے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات جاری کی ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈرگ مافیا، لینڈ گریبرز اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کراچی میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے احکامات بھی صادر کئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں