فاروق ستار کا اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

سینئر سیاستدان آزاد پاکستان پینل کے نام سے بلدیاتی الیکشن کے میدان میں اتریں گے

جمعہ 24 جون 2022 23:58

فاروق ستار کا اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) ایم کیو ایم بحالی تنظیم کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کیلیے درخواست دے دی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم بحالی تنظیم کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے آئندہ ماہ کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آزاد پاکستان پینل کے نام سے بلدیاتی الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے آزاد پاکستان پینل کے نام سے کئی یونین کمیٹیوں میں اپنے امیدواروں کا پینل تشکیل دے دیا ہے اور پینل کو مخصوص انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلیے انہوں نے الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کو درخواست بھی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پینل کے امیدواروں کو تالا، لیپ ٹاپ یا دیوار میں سے کوئی ایک مخصوص نشان دیا جائے۔

اضح رہے کہ آزاد پاکستان پینل الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار ایک انتخابی نشان پر آزاد امیدواروں پر مشتمل پینل کے ذریعے کراچی ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار کو مشورہ دیا گیا ہے یہی درخواست تمام ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائی جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے لیٹر ہیڈ پر یہ درخواست جمع کروائی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں