کورونا مثبت کیسز میں اضافہ، کراچی میں شرح 21.71 فیصد پہنچ گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 406 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 جون 2022 21:44

کورونا مثبت کیسز میں اضافہ، کراچی میں شرح 21.71 فیصد پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 26جون 2022) کورونا مثبت کیسز میں اضافہ، کراچی میں شرح 21.71 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ملک میں 406 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ شہر قائد میں کورونا متاثرین کی شرح 21.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 406 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہر قائد میں ڈینگی وائرس کے وار بھی جاری ہیں اور رواں ماہ 172 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ڈینگی کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ روا ں ماہ میں سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔ضلع وسطی اور جنوبی میں بالترتیب 43 اور 25 کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں اس سال رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 537 ہوگئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں