سند ھ بلدیاتی انتخابات، غیر سرکاری و غیر حتمی تنائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

موصولہ غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی نے میونسپل کمیٹی کی 161 نشستیں جیت لی ہیں جب کہ 16 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 جون 2022 23:06

سند ھ بلدیاتی انتخابات، غیر سرکاری و غیر حتمی تنائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 26جون 2022) سند ھ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، غیر سرکاری و غیر حتمی تنائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جی ڈی اے دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ موصولہ غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی نے میونسپل کمیٹی کی 161 نشستیں جیت لی ہیں جب کہ 16 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔اعداد و شمار کے تحت جی ڈی اے کو 14 نشستیں ملی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کو 6 اور جے یو آئی (ف) کو پانچ نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

(جاری ہے)

ٹاؤن کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی 305 نشستوں کے ساتھ دیگر جماعتوں کے مقابلے میں بہت آگے ہے جب کہ جی ڈی اے کے 49 امیدوار اور 38 آزاد امیدوار کام یاب قرار پائے ہیں۔اعداد و شمار کے تحت پی ٹی آئی کے 8، جے یو آئی (ف) کے 6 اور دیگر جماعتوں کے 7 امیدواران کام یاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جن پولنگ اسٹیشنز پر تعطل آیا تھا وہاں پولنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور الیکشن کے غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا کامیاب ہوگئے ہیں۔پی کے7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدواروں کے درمیان تھا۔

غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے7سوات کے تمام 124 پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کےفضل مولا 18 ہزار 42 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر حتمی نتائج اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان 14 ہزار 665 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں