کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے، عمران اسماعیل

منگل 28 جون 2022 23:04

کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے، عمران اسماعیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے، کراچی والے عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں، مہنگی بجلی پھر 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شعبے کو بھی فاشسٹ حکومت ٹھیک نہیں کرسکی، فاشسٹ حکومت کے اتحادیوں کو کیا اب لوڈ شیڈنگ مہنگائی نظر نہیں آتی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں