سالہ پاکستانی یوٹیوبر عبداللہ خٹک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعرات 30 جون 2022 10:45

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) پشاور سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

یوٹیوبر اور بلاگر کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی اور دوستوں کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی ہے، عبداللہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے۔عبد اللہ خٹک غا خان یونیورسٹی کے ’ایم بی بی ایس‘ کے طالبِ علم تھے ان کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اٴْن کے چھوٹے بھائی عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں